ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرلا سے کرناٹک میں داخل ہونے نگیٹیو آر ٹی پی سی آر یا ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ لازمی

کیرلا سے کرناٹک میں داخل ہونے نگیٹیو آر ٹی پی سی آر یا ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ لازمی

Fri, 02 Jul 2021 11:06:10    S.O. News Service

بنگلورو،2؍ جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے آج یہ واضح کہا ہے کہ کیرلا سے کرناٹک آنے والے مسافروں کے پاس نگیٹیو آر ٹی پی سی آر ٹسٹ رپورٹ یا ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔نگیٹیو آر ٹی پی سی آر سرٹی فکیٹ72گھنٹوں سے پرانی نہیں ہونی چاہئے۔کیرلا سے فلائٹ، بس، ریل گاڑی، ٹیکسی اور خود کے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ کرناٹک آنے والے مسافروں کو سر ٹی فکیٹ لازمی پیش کرنی ہوگی۔حکم میں یہ بھی درج ہے کہ کیرلا سے کرناٹک آنے والی تمام پروازوں کے لئے یہ ضابطہ لاگو ہوتا ہے۔ایرلائنس والوں کو بورڈنگ پاس صرف نگیٹیو رپورٹ جو 72 گھنٹوں سے پرانی نہ ہو پیش کرنے والے مسافروں کو ہی جاری کرنی چاہئے۔


Share: